Description
تفصیل
دورِ جدید میں پتلون قمیض کے رواج کے ساتھ ساتھ ٹی شرٹ کے رواج نے بھی جنم لیا۔ شروع شروع میں کاٹن کے کپڑے ہی ٹی شرٹ میں استعمال ہوتے رہے پھر خاص جرسی نما کپڑے نے اس کی جگہ لے لی کیوں کہ یہ آرام دہ بھی ہے اور اس میں خاصی لچک پائی جاتی ہے۔اس میں کالر بھی ہوتا ہے اور بعض بغیر کالر کے ہوتی ہیں، فٹ بال کے شائقین نے اس رواج کو بامِ عروج پر پہنچایا مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ ہر قسم کے کھیلوں کے شیدائی اپنی اپنی ٹیموں، ملکوں، افراد کی پسندیدہ شرٹس کو فخریہ اپناتے ہیں۔
سنجیدہ افراد اگر کسی خاص کھیل یا کھلاڑی کو نمایاں نہیں کرنا چاہتے تو بعض کمپنیاں سادہ شرٹس بھی بازار میں مہیا کرتے ہیں جن پر صرف کمپنی کا چھوٹا سا مونو گرام بنا ہوتا ہے جن میں Rebock, Nike وغیرہ خاص مشہور ہیں۔
یہ پہناوا بھی جدید دور میں بے پناہ مقبول ہوا ہے اور نوجوانوں ، بچوں اور بسا اوقات خاصی عمر کے افراد بھی خواہ خواتین / لڑکیاں ہوں یا حضرات،ان تمام میں یہ لباس یکساں مقبول ہے۔