Description
تفصیل
اوپن شرٹ / پتلون کے اوپر پہننے والی ایسی قمیض ہے جس کے گریبان سے لیکر دامن تک مکمل چاک ہوتا ہے اور بٹنوں کے ذریعے اسے بند کیا جاتا ہے۔ اس کا کالر خاص طور پر ٹائی کے استعمال کے لئے بنایا جاتا ہے۔ کندھوں پر تیرہ ہوتا ہے اور آستینیں پوری ہوتی ہیں اور ہاتھوں کے قریب کف بنائے جاتے ہیں جن میں بٹن لگائے جاتے ہیں، بعض افراد کف کے دونوں سروں میں کاج کراتے ہیں تاکہ خوبصورت کفلنگر کے ذریعے اس شرٹ کو مزید خوبصورت بنایا جاسکے۔ عموماً کاٹن / پاپلین کا کپڑا شرٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب واش اینڈ ویر کے مختلف ریشوں والے اعلیٰ کپڑے بھی شرٹ کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں، مختلف رنگوں اور ڈیزائینوں میں بھی خوبصورت اوپن شرٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں، اس وقت ساری دنیا میں یہ انتہائی مقبول ہیں اور سنجیدہ طبقہ انھیں باذوق لباس کے طور پر پہننا پسند کرتا ہے۔