URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Chappal َچَپَّل

English NameChappal
Urdu Name سلیپر / جوتی / کفش پا / نعلین / پاپوش /پیزار / پگ رکھی( پگ ۔پانو کے معنوں میں )
Image

Description

تفصیل

چَپّل بنیادی طور پر جوتے کی ایک ایسی قسم ہے جس میں ایڑی نہیں ہوتی، تقریباً پچاس برس پیشتر اعلٰی معیار کی چَپّلوں میں بہت کم اقسام کی چَپّلیں دستیاب تھیں، باٹا کمپنی کی بھینس کی ناک والی چپل ہی عام آدمی کی دسترس میں تھی یا گھریلو صنعت کے طور پر سرحدی علاقوں کی تیار کردہ "پشاوری چَپّل" پہنی جاتی تھی، ہِندُستان میں کولہا پوری چَپّل جو آج بھی وہاں بے حد مقبول ہے ،جس میں انگوٹھے اور پنجوں کے لئے علٰحیدہ پَٹّیاں دی جاتی ہیں لیکن اس کا میٹیریل ایک خاص طرز کے چمڑے اور گنّے کی پیکنگ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں کُھسہ اور ہِندُستان میں سلیم شاہی یا ناگرہ جو پاکستان میں بھی یکساں طور پر مقبول ہیں، استعمال کیے جاتے تھے۔ "کوہاٹی چَپّل" بھی پاکستان کی ایک مقبول صنعت رہی ہے مگر اس میں معمولی سی ایڑی بھی لگائی جاتی تھی، اسی دور میں نائلون کی بنی ہوئی اسفنج کی چَپّل نے خاصی مقبولیت حاصل کی اور آج بھی مارکیٹ میں عام افراد اس کے استعمال میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ موجودہ دور میں پشاوری چَپّل کی طرز پر مختلف کمپنیاں طرح طرح کے ڈیزائنوں والی چَپّلیں متعارف کروا رہی ہیں اور یہ چَپّلیں خریداروں کے مختلف طبقوں میں مقبولیت حاصل کررہی ہیں ۔ ملک چِین نے دُنیا بھر کی مارکیٹوں میں اپنی مصنوعات،خریداروں کی پسند کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتہائی ارزاں نرخوں پر متعارف کروائی ہیں ،ان مصنوعات میں چِین کی چَپّلیں بھی شامل ہیں جو اپنے نِت نئے ڈیزائنوں اور بناوٹ سے صارفین کے دل لُبھاتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share