Description
تفصیل
ایک پائینچہ والے نسبتاً کم گھیر کا لمبا،بدن کے نچلے حصہ کا ملبوس جو خواتین میں انتہائی مقبول ہے، دیدہ زیب اور منہگے ترین پارچہ ہا(کپڑوں) سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی کٹائی آڑی اور گول گھیر والی ہوتی ہے، زردوزی کا خوبصورت اور بھرواں کام کرایا جاتا ہے، یہ عموماً دُلہنوں کا لباس ہے جس نے شادی بیاہ کے مواقع پر غرارے تک کو مات دے دی ہے۔ غرارہ روز مرہ زندگی میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ شرارہ چند خاص مواقع ہی پر پہننا نصیب ہوتا ہے البتہ صاحبِ حیثیت افراد اسی پہناوے کو ترجیح دیتے ہیں۔چونکہ یہ خاصا منہگا لباس ہے مگر شان و شوکت میں اس لبادے نے باقی تمام لبادوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شرارہ مشرقی روایتی ملبوسات کا ایک حسین مُرقع ہے۔