URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Jeans جینز

English NameJeans
Urdu Name جاپانی دبیز فلالین / معروف امریکی ماہر ملبوسات جیکب ڈیوس کا بنایا ہوا نیلا دبیز سُوتی کپڑا
Image

Description

تفصیل

جینز ایک دبیز کپڑا ہے جس سے مخصوص قسم کے ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں۔ اصطلاحاً اس سے مُراد ایک خاص وضع کی پتلونیں ہیں جن میں کریز نہیں ہوتی۔ نئے فیشن کے مطابق یہ جگہ جگہ سے داغ دار ہوتی ہے اور دیکھنے میں پرانی محسوس ہوتی ہے مگر نوجوان طبقہ اس کو بے پناہ پسند کرتا ہے۔ آج کل اس قسم کی پتلون کا رواج عام ہے۔ اب تو کاٹن میں بھی اس قسم کا کپڑا آرہا ہے اور کاٹن جینز تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اس کی وجہ اس کپڑے کی کسی حد تک ملائمت ہے۔جینز کو ایجاد کرنے کا سہرا معروف امریکی ماہرِ ملبوسات جیکب ڈیوس کے سر باندھا جاتا ہے جس نے نیلے رنگ کی "جینز " ایجاد کی اور یہی جینز کا اصل رنگ ہے۔ جاپان میں "جینز " کا مفہوم بالکل جُدا معنوں میں لیا گیا یعنی یہ مزدوروں یا مشینوں پر کام کرنے والے مَحنَت کشوں کا لباس رہا جو اپنے غیر محتاط استعمال کے باوجود بھی پھٹتا نہ تھا، نہ ہی اسے دھونے ،نچوڑنے یا استری کرنے میں وقت صَرف ہوا کرتا تھا۔کچھ روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ جرمن فرماں روا ہٹلر کے فوجیوں میں بھی اس طرح کے کپڑے کا رواج رہا۔تاہم جینز ، کارڈرائی وغیرہ اب اپنی اصلی حالتوں سے محروم ہو چکے ہیں اور ان کپڑوں کی تبدیل شُدہ شکلیں ملبوسات کی دُکانوں پر اپنی بہار دکھلاتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share