Description
تفصیل
کنٹوپ یعنی کانوں کو ڈھانپنے والی ٹوپی عموماً سرد ممالک کا پہناوا ہے۔ چونکہ برصغیر کے بے شمار علاقوں میں سخت سردی پڑتی ہے لہٰذا اذ ن/ اذنی کنٹوپ یہاں کے سرد علاقوں مثلاً کشمیر ‘ آزاد قبائلی علاقوں‘ بلوچستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں کثرت سے پہنا جاتا ہے۔ جب سردی سخت ہو تو اس کے ذریعہ کان بھی ڈھانپے جاتے ہیں اور جب سردی کی شدت میں کمی ہو تو اس کے اضافی حصوں کو موڑ کر ٹوپی کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔