Description
تفصیل
قراقلی ٹوپی کو تُرکی ٹوپی بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان بننے سے پیشتر انڈیا میں حیدرآباد دکن اور پنجاب میں ریاست بہاولپور کے سرکاری لباس کا لازمی حصہ رہی ہے۔ یہ گول اور خاصی اونچی ہوتی ہے۔ خاصہ دبیز کپڑا اس میں استعمال ہوتا ہے سر کے اوپر ایک پھندنا اس کی خاص پہچان ہے۔ آج بھی کہیں کہیں یہ نظر آجاتی ہے مگر اس کا استعمال اب متروک ہو چکا ہے۔اُردو کے معروف شاعر مرزا غالب نے بھی یہ ٹوپی استعمال کی۔