URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Jersey جرسی

English NameJersey
Urdu Name بُنیانی ٹی شرٹ / شرٹ اور بُشرٹ کی درمیانی شکل کی بازو والی بنیان
Image

Description

تفصیل

جرسی ایک ہلکا پھلکا لباس ہے عموماً بُنین کے دھاگوں سے بُناجاتا ہے۔ درزی اس کو تراش کر سیتے ہیں اس میں کالر بھی مختلف طرز کے ہوتے ہیں بعض جرسیوں میں کالر بھی نہیں ہوتا۔ گریبان مختصر اور عموماً ایک یا دو بٹنوں سے کام چل جاتا ہے۔ آستین عموماً آدھی رکھی جاتی ہیں بہت کم جرسیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں لمبی آستین ہو۔ اس پہناوے کا رواج سب سے پہلے کھلاڑیوں میں ہوا پھر ان کے شائقین کے ذریعہ رواج کو فروغ ملا۔ اس کے بعد گارمنٹس کے فروخت کنندگان کے مختلف قسم کی جرسیاں مارکیٹ میں متعارف کرنے کے بعد لوگوں میں اس شوق کو بھڑکایا۔ یہاں تک کہ اب تو باقاعدہ ڈیفنس کے بعد ایسے شعبے ہیں جن کے سرکاری لباس میں جرسیاں شامل ہیں۔ جینز پہننے والے افراد نے اس پہناوے کو اپنا کر اس کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا آج بچہ بچہ جرسیوں کا دلدادہ ہے۔ دراصل یہ لبادہ نوجوانوں کو چست و چالاک رکھنے میں مددگار ہے اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والوں کے لیے انتہائی سستا اور آرام دہ لبادہ ہے۔

Poetry

Pinterest Share