Description
تفصیل
اووَر کوٹ ایک گُھٹنوں سے نیچے ،ایک ڈھیلا ڈھالا کوٹ ہے جو عموماً سخت سرد ممالک میں پہنا جاتا ہے۔ عام کپڑے خواہ وہ سوئنگ کے ہوں سردی سے مکمل تحفظ فراہم نہیں کرسکتے لہٰذا ایسے ممالک جہاں سخت برف باری ہوتی ہے یا سخت سردی پڑتی ہے وہاں کے باشندے اپنے گرم لباس کے اوپر مزید یہ لمبا سا کوٹ پہن کر سردی کی شدت سے محفوظ رہتے ہیں۔
تاریخی طور پر "اووَر کوٹ" سولہویں یا سترہویں صدی عیسوی میں برطانیہ میں "آئوٹر کوٹ " کے نام سے متعارف کرایا گیا،جس کی دو اقسام " ٹاپ کوٹ " اور " اووَر کوٹ" منظرِ عام پر لائی گئیں ۔١٨۷٢ء کے برطانوی فیشن میں ان کوٹوں کا استعمال کیا گیا۔"اوور کوٹ" اور " ٹاپ کوٹ " دونوں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی کیونکہ دونوں ایک ہی وضع قطع کے کوٹ تھے۔" ٹاپ کوٹ " کسی ہلکے کپڑے مثلاً " گیبرڈین " یا " کووَرٹ" کا بنایا جاتا اور اس کی لمبان تقریباً گھٹنوں تک ہوا کرتی جبکہ اووَر کوٹ موسمِ سرما کے لیے مخصوص رہا جو " اُون " یا " فر" جیسے دبیز اور بھاری کپڑوں سے تیار کیا جاتا تھا لیکن اس کی لمبان گھٹنوں سے نیچے تک ہوا کرتی تھی،دونوں کوٹوں کا تعلق بنیادی طور پر " آئوٹر کوٹوں " سے ہی تھا۔جنگ عظیم اوّل میں نپولین کے فوجیوں نے اس کوٹ کو " ٹرینچ کوٹ " کا نام دے کر استعمال کیا۔
اووَر کوٹ کے ساتھ انگریزی "اوپیرا ٹوپی " اور چھڑی کا استعمال لازمی کیا جاتا تھا۔