Description
تفصیل
برصغیر کی خواتین کا مقبول لباس۔ بنیادی طور پر یہ راجستھان کی خواتین کا روایتی پہناوا ہے۔ لہنگے میں کمر کے گرد اِسی کپڑے کی ایک بیلٹ ہوتی ہے جس میں نیفہ لگا ہوتا ہے اور اس بیلٹ کے ساتھ کئی چُنٹّوں والا بڑے گھیر کا پاجامہ سِلا ہوتا ہے۔ اس کی قطع آڑی ہوتی ہے اور یہ گھیردار لباس ٹخنوں سے ذرا نیچے تک ہوتا ہے۔ بطورِ فیشن لَہنگے کو راجستھان کے قبیلوں کی خواتین کے علاوہ دیگر علاقوں کی لڑکیوں اور سنجیدہ عمر کی خواتین میں بھی مقبولیت حاصل رہی۔