URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Climate and Weather Glossaryآب و ہوا اور لغت کی لغت

Summer موسمِ گرما

English NameSummer
Image

Description

تفصیل

سال کے چار موسموں میں گرم ترین عرصہ موسمِ گرما کہلاتا ہے جو بہار اور خزاں کا درمیانی عرصہ ہوتا ہے۔ اس زمانے میں جب سورج خطِ استوا سے خاصے فاصلے پر ہوتا ہے، دن بڑے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں اور اس کے بعد جیسے جیسے عرصہ گزرتا ہے دن چھوٹے ہوتے جاتے ہیں۔ موسمِ گرما کی ابتداء آب و ہوا کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے لیکن جب جنوبی خطّوں میں گرمی ہوتی ہے تو شمالی علاقوں میں سردی ہوتی ہے اور جب شمالی علاقوں میں گرمی ہوتی ہے تو جنوبی علاقوں میں سردی ہوتی ہے۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق شمالی خطّوں میں گرمی کا موسم جون، جولائی اور اگست کے مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دسمبر، جنوری اور فروری جنوبی خطّوں میں موسمِ گرما ڈیرے جما لیتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share