Description
تفصیل
شبنم پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی وہ شکل ہے جو سطحِ زمین پر پتلے اور ہلکے وجود رکھنے والی چیزوں پر شام یا صبح کے اوقات میں ظاہر ہوتے ہیں۔ جب درجۂ حرارت بہت کم ہوتا ہے تو شبنم برف کی شکل اختیار کر لیتی ہے جسے اصطلاحاً فراسٹ (Frost) کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ فراسٹ جمی ہوئی برف نہیں ہے۔
چونکہ شبنم کا تعلق زمین کی سطح کے درجۂ حرارت سے ہے اس لئے موسمِ سرما کے آخری دنوں میں یہ زمین کی سطح پر دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ سطحِ زمین کا درجۂ حرارت اسے گرما نہیں رہا ہوتا ہے مثلاً گھاس، پتّیاں، جنگلے، کاروں کی چھتیں وغیرہ وغیرہ۔
یہ تصوّر غلط فہمی پر مبنی ہے کہ پودے اپنا ضرورت سے زائد پانی شبنم کی شکل میں ظاہر کر دیتے ہیں۔