Description
تفصیل
تائیفون(طوفان∕ آندھی) بننے اور بڑھنے کے بنیادی عوامل درج ذیل ہیں:
سمندر کا سطحی درجۂ حرارت، ماحولیات میں تیزی سے تبدیلی، رطوبت کی زیادتی، زمین کی محوری اضافی قوّت کی زیادتی (جس کی وجہ سے کم دباؤ کا مرکز قائم ہو جاتا ہے) یا ایک پہلے سے قائم کم دباؤ کا اضافہ وغیرہ۔
ان عوامل کی وجہ سے اکثر آندھی یا طوفان آتے ہیں۔ زیادہ تر آندھیاں جون اور نومبر کے مہینوں میں آتی ہیں جبکہ دسمبر اور مئی کے مہینوں میں مرطوب قسم کے طوفان کم سے کم آتے ہیں۔ دنیا میں سب سے شدید طوفان شمال مغربی ساحلی علاقوں میں آتے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ خوفناک آندھی طوفان چین میں آیا۔ ایک ہزار سال کے دوران جنوبی چین آندھی طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔