Description
تفصیل
ہوا میں پانی کے ذرّات کی موجودگی کو تکنیکی اعتبار سے رطوبت کہا جاتا ہے جس کے ناپنے کے کئی پیمانے ہیں مثلاً متناسب رطوبت اور مخصوص رطوبت۔ رطوبت کا تناسب جاننے کے بعد اس بات کا پتہ چلایا جاسکتا ہے کہ شبنم، کُہَر یا برف باری کی کیا نوعیت ہوسکتی ہے۔ رطوبت معلوم کرنے کے لئے سیٹلائٹ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی اطلاعات موسمی پیش گوئی میں بڑی معاون ثابت ہوتی ہیں۔