Description
تفصیل
بہت بڑے علاقے میں غذا کی شدید کمی جو جاندار مخلوق (حیوان و انسان) کو متاثر کرے قحط کہلاتی ہے۔ یہ صورتحال عام طور پر ملاوٹ، بھوک، وبائی امراض اور بڑھتی ہوئی اموات بھی اپنے ساتھ لاتی ہے۔ ان کے تدارک کا فوری طریقہ یہ ہے کہ متاثرین کو غذائی امداد فراہم کی جائے مثلاً وٹامنز اور نمکیات کے ساشے، پاؤڈر یا محلول کی صورت میں فراہم کیے جائیں وغیرہ وغیرہ۔
طویل المدتی طریقہ یہ ہے کہ زرعی تحقیقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی کھاد اور کھیتوں کو پانی فراہم کرنے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ ورلڈ بینک اس سلسلے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔