Description
تفصیل
بوندا باندی بہت ہلکی بارش کو کہتے ہیں جس میں آسمان سے گرنے والے قطروں کا حجم بارش کے عام قطروں کے حجم سے بھی کم (0.5 ملی میٹر یا 0.02 قطر) ہوتا ہے۔ اپنے بہت ننھے ننھے قطروں کی وجہ سے اس کے زیادہ تر قطرے زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ہوا میں تحلیل ہوجاتے ہیں۔
بوندا باندی کا فوری اثر انسانوں پر معمولی ہوتا ہے لیکن اگر اس کے ساتھ اولے بھی ہوں تو اس کے نتائج خراب ہوسکتے ہیں اور اگر ان کی زیادتی ہو جائے تو راستے بند ہوسکتے ہیں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دنیا کے سمندری علاقوں کے بڑے حصّے پر بالخصوص سرد علاقوں میں بوندا باندی عام طور پر ہوتی رہتی ہے۔ بوندا باندی کا واضح اور مرکزی اثر بادلوں کی ساخت اور ریڈیائی خصوصیات پر ہوتا ہے۔ ماحول میں انسانی حرکات و سکنات بُوندا باندی کو متاثر کرسکتی ہیں۔