Description
تفصیل
’’سور ‘‘ یا ’’سوری‘‘ ، افغان قبائل کا وہ مشہور قبیلہ ہے جس نے ہندُستان میں تختِ دہلی پر حکمرانی کی ہے۔ اس وقت بھی افغانستان اور پاکستان کے علاقوں میں اس قبیلہ کے افراد بکثرت پائے جاتے ہیں۔ ان کے دعویٰ کے مطابق یہ مشہور سردار محمد سور کی اولاد ہیں جو غوریوں کا ایک مشہور سردار تھا۔ یہ افغان علاقہ غور کو چھوڑ کر کوہِ سلیمان کے علاقہ میں آباد ہوگئے۔ انہوں نے ہندوستان پر طمطراق سے حکومت کی۔ شیرشاہ سوری، جو افغان قبائل کے قبیلہ سور سے متعلق تھا اس نے نصیرالدین ہمایوں کو شکست دے کر تختِ دہلی حاصل کیا۔ 1540ء سے لے کر 1556-57ء تک اس خاندان نے دہلی پر حکومت کی۔ ان کا مشہور کارنامہ پشاور سے لے کر کلکتہ تک گرانڈ ٹرنک روڈ(جی ٹی روڈ) کی تعمیر ہے جو آج تک دنیا کی بڑی شاہراہوں میں شمار کی جاتی ہے۔