Description
تفصیل
قاضی:
(انگریزی زبان کے مطابق Kazi, Qazi, Qaadee, Qaadiیا Kadi ) نیز عربی میں (قاضیی Qadi ) جو قضایہ (جج۔Judge) کی حیثیت سے فیصلے جاری کرتا ہے شریعت/ قانونِ فقہ کے مطابق جو اصولِ اسلامی کے تحت مرتب کئے گئے ہوں۔ اس عہدہ پر تقرری مسلم حکومت ایک قابل شخص کو نامزد کرتی ہے کیونکہ اسلام کسی مسلم اور سیکولر/غیرمسلم کے درمیان انصاف کے تقاضوں/حقوقِ شہریت کے معاملہ میں یا شخصی آزادی کے لحاظ سے کسی قسم کی تفریق نہیں کرتا۔ قاضی پیشہ ورانہ طور پر تمام مسلمانوں /دیگر افراد کے درمیان مکمل انصاف کرتا ہے۔ قاضی کے فیصلے’’ اجماع‘‘ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں جو علماء کے مابین کیا جاتا ہے۔ایسے’’ قضاۃ‘‘ ماضی میں اس قسم کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ فی زمانہ اُن کی اولاد در اولاد نے اپنے اجداد کے اس عہدے کو بطور ذات یا خاندانی نسبت قرار دے کر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ اس طرح ایک اور ممتاز گروہ تشکیل پاچکا ہے ۔ خاص طور پر ہندُستان اور پاکستان میں اختراعِ ذاتِ نو کا یہ طریقہ کار بے حد مقبول ہواہے۔قاضی ایک قدیم ذات کے طور پر بھی جانی پہچانی جاتی ہے ،حیدر آباد (سندھ) کی جامشورو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر علامہ آئی آئی قاضی کی جرمن زوجہ ’’السا‘‘ اپنے نام کے ساتھ بجائے ’’قاضی‘‘ کے ’’کازی‘‘(Kazi) لکھا کرتی تھیں اور اس بات کے ثبوت کے طور پر بیگم السا قاضی کی نظم ’’نِیم کا درخت‘‘(The Neem Tree) دیکھی جاسکتی ہے۔ان کی دیکھا دیکھی اُس زمانے کے کئی قضایہ نے اپنے نام میں ’’قاضی‘‘ کا املا ’’کازی‘‘ سے کیا ۔(بحوالہ: مُجلہ: مخزن ، جام شورو یونیورسٹی ، 1963ء)۔’’نکاحِ پڑھانے‘‘ کے علاوہ قاضی برادری کی اہم ذمہ داریوں میں ، پیشہ ورانہ طور پر تمام مسلمانوں اور دیگر افراد کے درمیان مکمل انصاف کی فراہمی بھی ہے۔