URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Bihaari بہاری / ویہاری

English NameBihaari
Country Origin in EnglishIndia
Country Origin in Urduانڈیا( بِہار شریف)

Description

تفصیل

’’بہاری‘‘ یا ’’باہری‘‘ ( سابق پاکستانی صدر جنرل محمد ضیاء الحق کے دورِ حکومت میں بہاری افراد کو یہ نام دیا گیا) ، ریاست بہار (انڈیا) کے رہنے والے افراد کو کہا جاتا ہے۔ مشرقی یو۔پی( اُتّر پردیش، بھارت) میں واقع یہ صوبہ مغربی بنگال کی سرحد تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کے نواح میں ریاست جھاڑکھنڈ اور نیپال واقع ہیں جن کی تاریخ پچھلے تین ہزار سالوں پر محیط ہے۔ پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد’’ بہاری افراد‘‘ کی بڑی تعداد بنگلہ دیش (مشرقی پاکستان) کی جانب ہجرت کرگئی تھی۔ ’’سقوطِ ڈھاکہ‘‘ کے بعد ان کی کثیر تعداد پاکستان (سابقہ مغربی پاکستان) میں منتقل ہوگئی اور پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں بھی آباد ہوگئی۔ کراچی یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر شمش الحسن کی تحقیقات کے مطابق صوبہ بہار کا اصل نام ’’ ویہار‘‘ تھا جس کے معنی ’’مدرسے والے علاقے‘‘(کے) بنتے ہیں۔ مہاتما گوتم بدھ کا تعلق بھی اسی علاقہ سے رہا ہے اور اس کی تعلیمات کے نتیجے میں اس علاقے میں بے پناہ تعلیم وتدریس کا کام سرانجام پایا اور جگہ جگہ مدرسے اور مکاتیب قائم کیے گئے۔ چنانچہ قدیم زمانے سے ہی یہ علاقہ علم و فضل کا گہوارہ رہا ہے۔

Poetry

Pinterest Share