URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Siddiqui صدیقی

English NameSiddiqui
Country Origin in EnglishHindustan(Badayun)
Country Origin in Urduسندھ ۔ پنجاب

Description

تفصیل

صدیقی نام، لفظ ’’صدیق‘‘ سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں ’’سچا‘‘۔ تاریخِ اسلام میں سب سے پہلے آں حضرت محمد مصطفٰے مُجتبٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ’’ صادق ‘‘ اور ’’امین‘‘ کے القابات سے یاد کیا گیا تاہم ’’الصدیق‘‘ کا باقاعدہ سرکاری خطاب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عطا کیا گیا، جو مسلمانوں کے پہلے خلیفہ راشد اور آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نہایت قریبی رُفقائے کار میں شمار کئے جاتے ہیں۔ لہٰذا یہ لفظ ان کے ’’ نسبی نام‘‘ (Surname) یا ’’صفاتی نام‘‘ کی حیثیت سے استعمال ہوتا ہے۔ ہندُستان کے رہنے والے نو مسلم افراد جو ’’شیخ‘‘ بھی کہلاتے ہیں وہ اور ان کی نسلیں نسبی طور پر اس نام کو اپنے اصل نام کے ساتھ ملاتے ہیں اور صدیقی یا حمیدی کہلاتے ہیں۔ چونکہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چھوٹے صاحب زادے حضرت محمد بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام کا ایک جُز ’’صدیقی‘‘ بھی تھا ، اسی نسبت سے ’’حمیدی‘‘ افراد( جو درحقیقت صدیقی ہی ہوتے ہیں) کے نسبی ناموں کے پس منظر میں ’’صدیقی‘‘ ذات ہی شامل ہے۔ ’’صدیقی‘‘ لفظ بعض نچلی سطح کے افراد (ذاتوں والے) بھی استعمال کرتے ہیں مثلاً نو مسلم کائستھ، منیہار وغیرہ جبکہ ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم صحابی اور قریش کے خاندان بنوتمیم سے تعلق رکھتے تھے اور قریش کے دس بڑے خاندانوں میں سے ایک’’ بنو تمیم‘‘ بھی تھا اور یہ نام خاندانی طور پر ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسلوں اور بعض دیگر قوموں میں نسبتی طور پر مستعمل ہے۔ جنوبی ایشیاء میں شیخ برادری کے افراد اس لفظ کو اپنے نام کے ساتھ نسبتی طور پر لگاتے ہیں۔ شیخ برادری اُن چار برادریوں میں سے ایک ہے جو جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں میں پائی جاتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share