URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Khanzada خان زادہ

English NameKhanzada
Country Origin in EnglishIndia-Pakistan
Country Origin in Urduانڈیا۔پاکستان

Description

تفصیل

خان زادہ(خانزادہ) ایک راجپوتوں کی ایک ذیلی شاخ ہے۔ یہ راجستھان، ہریانہ، مغربی اُتر پردیش(انڈیا) اور سندھ، پنجاب (پاکستان) کے علاقوں میں آباد ہیں۔ خانزادہ دراصل اُن معزز خاندانوں کی اولادیں ہیں جنہیں مسلم جدون، راجپوت کہاجاتا ہے۔ انہوں نے اپنے آبائی مذاہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا اور مختلف صوفیائے کرام سے فیض یاب ہوئے۔ لفظ خانزادہ، فارسی لفظ ہے ، جسے راجپوتانہ کے راجپوتوں میں ایک طرح کا خطاب بھی کہا جاتا ہے نیز ان میں سے کچھ قدیم ’’جادو بنسی راجہ‘‘ کی نسل سے بھی ہیں اور کرشنا کی اولادیں ہیں۔ یہ میواتی لوگ ہیں فارسی تاریخ دانوں نے انھیں میواتی امراء کے نام سے بھی متعارف کرایا ہے۔ ان کے مطابق یہ عہد ساز قوم ، میواتی دیوتا کی اولادیں ہیں۔

Poetry

Pinterest Share