URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Jaffri جعفری

English NameJaffri
Country Origin in EnglishArab
Country Origin in Urdu عرب

Description

تفصیل

امام جعفر صادق علیہ السلام اثنا عشری فرقہ کے چھٹے امام گزرے ہیں۔ ان کی وجۂ شہرت میں فقہہ جعفریہ کی تدوین اور مستقل درس گاہ کا قیام بھی ہے، جہاں سے علم و فیض کے سرچشمے جاری وساری ہوتے رہے۔ حنفیوں کے امامِ اعظم ابوحنیفہ اور دیگر نام ور فقہا نے اُن کے سامنے زانوئے تلمذ باندھا ہے۔ان کی اولادوں میں اسمٰعیل اور موسیٰ کاظم نہایت نام ور شخصیات گزری ہیں۔ انہوں نے عباسیہ عہدِ حکومت کے کئی خلفاء کا دور بھی دیکھا ۔ اس کے علاوہ سلطنتِ امویہ کے زوال کا دور بھی اُن کے مشاہدہ میں رہا ۔ان کی اولاد میں سے ایک بڑی تعداد نسل درنسل اپنے نام کے ساتھ’’ جعفری‘‘ کا لقب استعمال کرتی ہے۔ یہ نسبتی نام ہے جو، اس نسل کی پہچان کا باعث ہے۔’’ جعفری‘‘ حضرات اہالیانِ تشیع اور حنفی ( سُنّی) دونوں میں پائے جاتے ہیں۔ ایران، عراق، پاکستان اور ہندُستان میں اس ذات سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔اُردو لغت میں ’’ گیندے کے زرد پھول‘‘ یا ’’گُلِ اشرفی‘‘کو بھی ’’جعفری‘‘ کہا جاتا ہے علاوہ ازیں ’’خالص سونا‘‘ اور ’’لکڑی یا لوہے کا جال‘‘ بھی لفظ ’’جعفری‘‘ سے موسوم ہیں۔

Poetry

Pinterest Share