URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Castsذاتیں

Jippsy بنجارے ∕ خانہ بدوش

English NameJippsy
Country Origin in EnglishGreece - India
Country Origin in Urduیُونان ۔ انڈیا

Description

تفصیل

بنیادی طور پر یہ افراد خانہ بدوشی کی زندگی بسر کرتے ہیں۔یہ ایسی قوم ہے جو دنیا کے ہر خطے میں پائی جاتی ہے۔ امریکہ میں یہ’’ جپسی‘‘، یورپ میں’’ سگونا‘‘، ایشیاء میں ’’بادیہ نشین‘‘ اور برصغیر میں ’’خانہ بدوش‘‘ یا’’ بنجارے‘‘ کہلاتے ہیں۔ لفظ ’’بنجارا‘‘ ہندی زبان سے مشتق ہے اور راجپوتانہ (راجستھان) کا علاقہ ان کی مرکزی سرزمین ہے۔ ان افراد کا بنیادی پیشہ کھیل تماشے دکھانا ہے جس میں وہ بعض پالتو جانوروں مثلاً کُتّا ، بِلّی اور ریچھ ، بندر وغیرہ کو بھی پال کر سدھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ چھوٹے چھوٹے سستے مٹی اور کاغذ کے بنے ہوئے کھلونے بھی بناکر خاص خاص مواقع پر فروخت کرتے ہیں اور کہیں کہیں یہ گھریلو صنعت کے بھی مختلف کاموں کے ذریعہ معاش کماتے ہیں۔ ان افراد کی ایک خاصی تعداد بھکاریوں کی زندگی گزارتی ہے۔ یہ کسی ایک جگہ نہیں رہتے اور مستقل اپنی سکونت بدلتے رہتے ہیں اسی مناسبت سے یہ’’ بنجارے‘‘ کہلاتے ہیں۔ دراصل یہ آرین نسل نہیں بلکہ دراوڑی نسلوں سے تعلق رکھتے ہیں اور سوسائٹی کی نچلی ذاتوں میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share