Description
تفصیل
بانس حقیقی معنوں میں گھاس (grass) کے قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک سدابہار اور دائمی درخت ہے۔ بانس کا اندرونی خول مخروطی خانے دار ہوتا ہے اور مخروطی نہیں ہوتا۔ بانس کا پودا دنیا میں تیزی سے بڑھنے والے چند پودوں میں سے ایک ہے۔ بانس کی کچھ اقسام اپنے خودکار نظام (Rhizome Dependent System) کی وجہ سے 100 سینٹی میٹر (39 انچ) یا زائد تک روزانہ بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بہرحال کسی حد تک اس کی نمو کا انحصار مقامی زمین اور ماحولیاتی صورتحال پر منحصر ہے۔ جنوبی ایشیا‘ جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا میں بانس معاشی اور تہذیبی لحاظ سے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ بانس کا استعمال تعمیرات‘ فرنیچر‘ اور مخصوص علاقوں میں جانوروں کی غذائی ضروریات اور ہمہ اقسام کے خام مال کی تیاری میں ہوتا ہے۔