URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Blue Bean Shrub بلو بین جھاڑی

English NameBlue Bean Shrub
Urdu Name N\A
Image

Description

تفصیل

بلیو بین جھاڑی چین میں پیدا ہوتی ہے۔ یہ چھوٹی اور پت جھڑی جھاڑی ہوتی ہے ۔ یہ جھاڑی 5-8 میٹر بلندی تک بڑھتی ہے جس کے تنے کا قطر 20 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کے پتے دائمی ہیں ۔ اس کی شاخیں 60-90 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہیں جن پر 13-25 چھوٹے پتے ہوتے ہیں اور ہر پتا 7-15 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے اور یہ 5-10 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ اس کے پھول ٹہنیوں کے گچھے کی صورت میں ہوتے ہیں اور یہ گچھوں کی ٹہنیاں 25-50 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے۔ اس کے پھول سبزی مائل پیلے ہوتے ہیں اور ان کا قطر 3-6 سینٹی میٹر ہوتا ہے اور ان کی پنکھڑیاں نہیں ہوتی۔ زیادہ تر اس کے پھل کا رنگ ہلکا نیلا ہوتا ہے جو پھلی کی طرح ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 7-10 سینٹی میٹر اور قطر 2-3 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس پھلی کے اندر خوش ذائقہ اور وافر مقدار میں گودا ہوتا ہے جو لیس دار اور جیلی کی طرح ہوتا ہے جس کے اندر کالے بیج ہوتے ہیں ۔ ان بیجوں کا قطر ایک سینٹی میٹر ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share