Description
تفصیل
honeysuckle دراصل قوس نما جھاڑی یا جڑواں بیل ہے جو Caprifoliaceae کے قبیلے سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ شمالی نصف کرہ ارض پر پیدا ہوتی ہے۔ ہنی سکل کی 180 مختلف اقسام میں سے صرف چین میں 100 پائی جاتی ہیں۔ اس کے 1-10 سینٹی میٹر لمبے پتّے سادہ اور بیضوی شکل میں ایک دوسرے کے مقابل ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ تر پت جھڑے پودے ہیں مگر ان میں سے کچھ سدا بہار بھی ہیں۔ ان کی اکثر اقسام میں بھینی خوشبو ہوتی ہے۔ ان کے پھول گھنٹی کی شکل کے ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک خوش ذائقہ میٹھا رس نکلتا ہے۔ ان کے پھل بیری کی طرح ہوتے ہیں جن کا رنگ لال‘ نیلا یا کالا ہوتا ہے اور ان میں چند بیج ہوتے ہیں۔ ان کی زیادہ تر اقسام میں یہ بیری ہلکی سی زہریلی ہوتی ہے۔