Description
تفصیل
میپل درخت ایشیا میں پائی جانے والی جھاڑی یا درخت کی ایک قسم ہے۔ میپل کی اکثریت درخت ہوتی ہے جو 10-45 میٹر (30 سے 145 فِٹ) بلند ہوتے ہیں۔ اس کی دوسری اقسام (جھاڑیوں) 10 میٹر سے کم ہوتی ہیں۔ اس کے چھوٹے چھوٹے متعدد تنے زمین سے نکلتے ہیں۔ ان کی زیادہ تر اقسام پت جھڑی ہوتی ہیں مگر جنوبی ایشیا اور سمندر سے دور دراز علاقوں میں کچھ اقسام سدا بہار ہوتی ہیں۔ زیادہ تر اقسام میں ان کے پتّے گوشہ دار ہوتے ہیں اور ان میں شریانیں سی ہوتی ہیں جن کی تعداد ہر گوشہ میں 3-9 ہوتی ہے اور ان کا رُخ راس یا مرکزی شریان کی طرف ہوتا ہے۔