URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Betel Plant پان بیل

English NameBetel Plant
Urdu Name برگِ تنبوں ۔ ناگر بیل کا پتّا
Image

Description

تفصیل

ایک قسم کا خوشبودار پتّا جس کو ہندُستان میں روز مرہ یا بیاہ شادی وغیرہ میں کھاتے ہیں۔یہ ناگر بیل کا پتّا ہے جس کو کھانے سے منھ سُرخ ہو جاتا ہے۔ پان بیل کا تعلق Piperaceae خاندان سے ہے جو ایک سدابہار پھیلنے والا پودا ہے جس کے پتّے چمکدار، دل نُما اور کلیاں سفید ہوتی ہیں۔ جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا پان بیل کی جائے پیدائش ہیں۔ اس کے پتّے ہلکے نشے اور طبی مقاصد دونوں کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ پان بنانے کا عمل "گلوری تیّار کرنا" کہلاتا ہے جسے برصغیر میں آج بھی مہمان نوازی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔پان بنانے سے مُراد کتھے،چُنے اور چھالیہ کے دانوں کو پان پر ڈال کر کھانے کے لیے پیش کرنا ہے۔میٹھا پان بھی مختلف قوام اور پِسے ہوئے ناریل وغیرہ سے تیّار کیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share