Description
تفصیل
شجر قندق پت جھڑی گروہ سے تعلق رکھنے والا درخت ہے جو شمالی نصف کرہ ارض کے معتدل علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ غیر معمولی طور پر زمین کے نزدیک اس کے بے شمار تنے یا شاخیں زمین سے باہر نکل آتی ہیں اور اسی وجہ سے کچھ لوگ اس درخت کو درخت کے بجائے جھاڑی سے تعبیر کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ درخت کی درست تعریف میں نہیں آتا کہ جو ایک تنا رکھتا ہو اور زمین کے نزدیک اس کی شاخیں نہ ہوتی ہوں۔ اس کے تنے کا وہ حصّہ جو زمین کے قریب ہوتا ہے اس میں شاخیں نہیں ہوتیں ۔ اس درخت کے پتّے ہموار اور دائرے میں ہوتے ہیں جن کے کناروں کے دونوں اطراف میں آرے کی طرح دانتے ہوتے ہیں۔ اس درخت کے پھول موسم بہار کے شروع میں پتّے نکلنے سے بہت پہلے پھوٹتے ہیں۔ اس کے بیج کی گِری 1-2.5 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے اور اس کا قطر 1-2 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ یہ گِری پیالے نما غلاف یا خول میں بند ہوتی ہے۔ یہ غلاف کاغذی ہوتا ہے۔ اس گِری کا رنگ ستمبر اور اکتوبر میں پکنے کے بعد بھورا ہوجاتا ہے اور یہ خودبخود ایک سخت خول میں بند ہوجاتی ہے۔