Description
تفصیل
پیٹھا بیل پر پرورش پاتا ہے اور یہ بہت بڑی جسامت کا پھل ہے۔ جب یہ پک جاتا ہے تو اس کو بطور سبزی بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا پھل جب نیم پختہ ہوتا ہے تو روئیں دار ہوتا ہے اور جب یہ کچا ہوتا ہے تو اس کا گودا گاڑھا اور سفید ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ جب یہ پک جاتا ہے تو اس کے روئیں ختم ہوجاتے ہیں اور اس کے اوپر ایک مومی تہہ آجاتی ہے جو اس کو زیادہ عرصہ تک تروتازہ رکھتی ہے۔ اس کے پھل کی نشوونما 80 سینٹی میٹرز تک لمبی ہوسکتی ہے اور اس کو خربوزے سے نسبت دی جاسکتی ہے۔ پیٹھے کی فصل عام طور پر میٹھی نہیں ہوتی اس لیے بطورِ ترکاری بھی استعمال کی جاتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر شمال مشرقی ایشیا کی پیداوار ہے۔ پیٹھا اب بڑے پیمانے پر مشرقی ایشیا اور جنوبی ایشیا میں بھی کاشت کیا جارہا ہے۔