Description
تفصیل
بینگن کی نسل (nightshade) کہلاتی ہے۔ اس نسل میں جو سبزیاں عام طور پر شامل کی جاتی ہیں اُس درجہ بندی میں لال مِرچ، ٹماٹر اور آلو وغیرہ شامل کئے جاتے ہیں۔ بینگن کا چھلکا گہرا اُودا (بینگنی) اور چمکدار ہوتا ہے۔ ان کی نشوونما ٹماٹروں سے متشابہ ہوتی ہے۔ یہ پودوں میں یا بیل پر اُگتے ہیں۔ یہ پودے یا بیلیں زیادہ اونچائی تک نہیں جاسکتیں محض چند فِٹ بلند ہوتی ہیں۔ بینگن کی کچھ اقسام میں ان کا رنگ‘ ذائقہ اور بناوٹ بھی مختلف ہوتی ہے۔ عام طور پر بینگن کا ذائقہ کسِیلا لیکن لوہے کی مرکبات کی موجودگی کی وجہ سے ہلکا کھٹّا ہوجاتا ہے۔ ساخت کے اعتبار سے بینگن کا گودا، لوکی، کدّو یا ٹِنڈے کے گودوں کی طرح اسفنجی ہیئت کا ہوتا ہے جس میں بیج بھی شامل ہوتے ہیں۔