URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Author مُصَنِّف

English NameAuthor
Urdu Name ادیب۔قلم کار۔لِکھاری۔لِکھاڑی۔مُحرر

Description

تفصیل

مُصَنِّف ایک ایسی شخصیت ہے جو کسی نئے اور اچھوتے خیال کو پہلی مرتبہ اپنے قلم سے کاغذ پر منتقل کرتا ہے۔وہ تحریر عِلمی، اَدَبِی، نثری یاپھرمنظوم ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مصنف اپنی تحریر کی حتٰی الامکان نوک پلک سنوارنے کی سعی کرتا ہے۔ مُصنف کی ان تحریروں کو قانونی تحفظ دینے کے لئے ’’کاپی رائٹ‘‘ کا قانون موجود ہے جس کے مطابق کوئی دوسرا شخص یا ادارہ مُتعلقہ مُصَنِّف کی اجازت کے بغیر اُس کی تصنیف یا اُس کے کسی اقتباس کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرسکتا، اِلا یہ کہ مُصنف بذاتِ خود کسی ناشر یا ادارے کو اپنی تصنیف کے محفوظ حقوق قانونی طور پرفروخت کردے یا اس کی اجازت عطا کردے۔

Poetry

Pinterest Share