URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

builder مِعمار

English Namebuilder
Urdu Name راج ۔ مِستری

Description

تفصیل

مِعمار یا راج لغوی اعتبار سے اُس شخص کوکہا جاسکتا ہے جو کوئی عمارت یا عمارتی حصہ تعمیر کر رہا ہو ۔اسی حوالہ سے مُعلّم کو بھی "معمارِ قوم" کہا جاتا ہے۔ لیکن اصطلاحی اعتبار سے معمار ایک ایسا فرد ہے جو مکانات کی تعمیر کا کام سر انجام دیتا ہے ۔اس سلسلے میں زمین کی دستیابی سے لے کر عمارت کی تعمیر مکمل ہونے تک تمام مراحل میں اس کا کسی ماہرِ تعمیرات(آرکیٹیکچر) کے ساتھ مساوی عمل دخل ہوتا ہے۔ جیسے نقشہ بنوانا، پاس کروانا، کاری گروں اور مزدوروں کو مہیا کرنا اور اس کے علاوہ جتنے متعلقہ کام اس تعمیر سے ہوسکتے ہیں اُنہیں یہ مِعمار انجام دیتا ہے۔ معمولی تعمیرات کو معمار تنہا بھی سر انجام دے لیتا ہے لیکن بڑے کاموں کے لئے اُسے کارندوں کی ایک معقول تعداد بھی درکار ہوتی ہے۔واضح رہے کہ معمار کے افعال میں محض مکان کی تعمیر ہی نہیں بلکہ اس سے متعلقہ دیگر کام بھی اس میں شامل ہوتے ہیں مثلاً کھڑکی اور دروازوں کی تنصیب ، رنگ و روغن، بجلی گیس کے پائپوں کی فٹنگ کا کام وغیرہ وغیرہ۔واضح رہے کہ معمار کسی ٹھیکے دار کی نگرانی میں اپنا کام سر انجام دیتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share