Description
تفصیل
یہ لفظ انگریزی کے لفظ کا Captian کا مورّد ہے ،مُذکّر،اسم،فوج، پولیس یا جہاز کا بڑا افسر۔جمع:کپتان،کپتانوں۔ دراصل کسی بھی گروہ کے ذمہ دار کو کپتان کہا جاسکتا ہے۔ عام طور پر یہ اصطلاح کھیلوں، برّی بحری افواج، مرچنٹ نیوی، ہوائی جہازوں اور پانی کے جہازوں کےبڑے افسران کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
یوں تو کپتان کرکٹ ٹیم کا ہو یا جہاز کا،اس کی مجموعی ذمہ داری کپتان ہی کی ہوتی ہے لیکن فی زمانہ تقسیم کار کے قوانین کے مطابق چونکہ ذمہ داریاں مختلف ماہرین کو تفویض کردی جاتی ہیں اس لئے کپتان کی ذمہ داریاں تقسیم ہو جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود مجموعی طور پر ذمہ دار وہی ہوتا ہے۔