URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

handicraft دَستکار ۔ دَست کار

English Namehandicraft
Urdu Name کاری گر۔ہُنر مند

Description

تفصیل

دست کار کا پیشہ "دستکاری" ہے ،جیسا کہ خود یہ لفظ ظاہر کر رہا ہے ’’ہاتھ سے کیے ہوئے کام‘‘ کو دست کاری کہا جاتا ہے۔ اصطلاحی طور پر ہاتھ سے کیا ہوا ہر وہ کام دستکاری کہلایا جائے گا جس میں سجاوٹی عُنصر، افادی عُنصر اور معمولی اشیاء مثلاً کِیل ٹھونکنا، پیچ کسنااور گوند وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہو۔ ہر معاشرے کی بُنّت میں جو اقدار کار فرما ہوتی ہیں اُن میں بنیادی طور پر کسی بھی کام میںماہر فرد کی ذاتی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ وہ ماہر فنکار اپنی دست کاری کے جوہر دکھا کر پتھر کے مُجسمہ میں بھی زندگی کا فُسُوں پھونکنے کی صلاحیت رکھتا ہے(واضح رہے یہاں کوئی مذہبی نُکتہ کارفرما نہیں ہے)۔وہی ماہر دست کار بے معنی اور بے کار اشیاء کا بہترین استعمال کرکےاور کم لاگت میں زیادہ کارآمد گھریلو چیزوں کو بنا کر اپنی دستکاری کے جوہر دکھلا سکتا ہے۔ایسی دستکاری کا ایک بڑا معاشی فائدہ اشیاء بنانے اور استعمال کرنے والے دونوں فریقین کو ہوتا ہے۔ بیشتر اوقات دستکار اپنی ذہنی اختراع کو بروئے کار لاتے ہوئے عام استعمال کی معمولی اشیاء میں تبدیلی کرکے اُنہیں ایسا خوبصورت اور پُرکشش رُوپ عطا کردیتا ہے گویا کسی ماہر فنکار نے پتھر کے بے جان ٹُکڑے میں زندگی کا گرم فُسوں پھونک دیا ہو۔ چنانچہ خریداراس معمولی شے کی تبدیل شُدہ شکل کی کئی گُنا زیادہ قیمت دینے پر بخوشی تیّار ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ پہلو نہایت قابلِ افسوس ہے کہ اُس ماہر فنکار کو بہت معمولی اُجرت دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے اور بھاری معاوضہ ٹھیکے دار کی جیب میں جاتا ہے ،مثلاً خواتین اور بچّوں کے ملبوسات اور نِت نئے ڈیزائنوں والی قمیصوں کے گلے تیّار کرنے والی خواتین،جنہیں اُن کے بے پناہ مَحنت کے باوجود چند سو رُپوں پر ٹرخا دیا جاتا ہے اور کثیر مُنافع ٹھیکے دار کی پھولی ہوئی جیب اور بَٹوے کو مزید پُھلا دیتا ہے ۔اسے ہمارے معاشرے کا ایک المیہ ہی کہا جاسکتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share