URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Boat Man ناخُدا

English NameBoat Man
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

ویت نام کی جنگ کے بعد 1970ء کے آخر میں یہ اصطلاح عام ہوئی۔ اس دور میں بڑی تعداد میں ویت نامیوں نے کشتیوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ ان کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد بٹھائے جاتے تھے جن کے مالکان کو ناخدا کہا جاتا تھا اور وہ ان افراد کو ‘ غیر قانونی تارکین وطن ہونے کی حیثیت سے‘ ایسے علاقوں میں پہنچادیتا تھا جہاں یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچے رہیں اور یوں لفظ ’’ناخدا‘‘ اسی قسم کے لوگوں کی نقل و حرکت کے انتظامات کرنے والوں کے لئے رائج ہوگیا حالانکہ لغوی اعتبار سے ناخدا اس شخص کو کہتے ہیں جو کشتی اور اس کے مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک امن و عافیت کے ساتھ پہنچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اردو زبان میں اس لفظ کی وسعت انگریزی زبان کے لفظ Boat Man سے کہیں زیادہ ہے۔ ناخدا ہر اس شخص کو کہا جاسکتا ہے جو دریاؤں اور سمندروں میں چلنے والی کسی بھی سواری کو (خواہ وہ چپوؤں کے ذریعے چلائی جارہی ہو یا اس میں موٹر لگی ہوئی ہو) اس کی منزل مقصود تک پہنچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ بحری جہاز کا کپتان بھی ناخدا ہی کہلایا جاسکتا ہے۔ مختلف وجوہ کی بنا پر خواہ وہ سیاسی ‘ معاشی یا معاشرتی ہوں‘ جو لوگ اپنے وطن سے فرار چاہتے ہیں وہ کم اخراجات کی وجہ سے ان کشتیوں میں ہر طرح کے خطرات مول لیتے ہوئے اپنے تئیں کسی محفوظ مقام پر پہنچ جاتے ہیں اور وہاں پناہ حاصل کرلیتے ہیں۔ اس سلسلے میں 1955ء سے کیوبا اور امریکہ وہ اہم ممالک ہیں جہاں ایسے لوگ پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یہ ناخدا عام طور پر پسندیدہ لوگ قرار نہیں دیئے جاتے اور بعض اوقات انہیں بذریعہ طاقت واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share