URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Secred Leader (Imam) اِمام

English NameSecred Leader (Imam)
Urdu Name پیشوا ۔ ہادی

Description

تفصیل

"امام" عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’’رہنما‘‘۔ اصطلاحی اعتبار سے یہ لفظ دینی راہ نمائی یا رہبری یا اکثر وبیشتر نماز کی قیادت کرنے والے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یا کسی بھی میدان میں اگر کسی فرد کو کوئی انفرادیت حاصل ہے تو اُس کے لئے بھی امام کا لفظ استعمال کر لیا جاتا ہے مثلاً انبیاء کرام کا امام، نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا جاتا ہے، فقہ و فلسفے کا امام جیسے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ (امام مرشد)، شاعری کا امام جیسے ولی دکنی، غزل کا امام جیسے میر تقی میر وغیرہ۔تسبیح کے دانوں کے اوپر کا لمبا دانہ بھی امام کہلاتا ہے۔لغوی اعتبار سے لفظ "امام" کی جمع "اَئمہ" یا "آئمّہ" کہلاتی ہے۔ اس اصطلاح کو مذہبی طور پر اہالیانِ تَشَیُّع کی طرف سے خلافتِ راشدہ کے بعد آلِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ اہلِ تسنّن میں چار شخصیات کے لئے بھی امام کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے مثلاً "امامِ اعظم"امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام حنبل رحمۃ اللہ علیہ۔ مختصراً یہ کہا جاسکتا ہے کہ امام عرفِ عام میں نماز کی قیادت کرنے والے کو کہتے ہیں لیکن کسی بھی شعبے میں مہارت اور مقام حاصل کرنے والے کے لئے بھی یہ اصطلاح استعمال کر لی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share