Description
تفصیل
ہائیڈروجن:
اُردو زبان میں ہائیڈروجن کو ’’آب ساز‘‘ کہا جاتا ہے اور یہ پیریاڈک جَدوَل کا پہلا عنصر تسلیم کیا گیا ہے۔یہ ایک غیر فطری یا غیر دھاتی عنصر ہے جو ’’ یک طرفہ‘‘ خصوصیات کا حامل ہے اور بے رنگ و بے بُو ہوتا ہے۔یہ سب سے سادہ اور سب سے ہلکا کیمیائی عنصر ہے۔
یونانی زبان میں ہائڈروجن کا مطلب ہے:
ہائڈرو یعنی ’’ پانی‘‘ اور جِن یعنی ’’ بنانا‘‘ ،یعنی ’’ آب ساز‘‘ یعنی پانی بنانے والا۔
ہائڈروجن وہ کیمیائی عنصر ہے جو کمرے کے درجہ حرارت پر گیس کی شکل میں موجود ہوتا ہے۔ہائڈروجن کی نہ کوئی بُو،نہ ہی کوئی ذائقہ اور نہ ہی کوئی رنگ ہوتا ہے۔یہ بہت زیادہ آتش گیر گیس ہے۔جب ہائڈروجن گیس فضا میں جلتی ہے تو ’’پانی‘‘ بناتی ہے۔
فرانسیسی کیمیا داں Antoine Lavoisier نے اسے یہ نام یونانی لفظ سے دیا تھا،جس کا مطلب ہے پانی بنانے والا۔
ہائڈروجن کائنات کا سب سے چھوٹا ایٹم رکھتا ہے جس میں صرف ایک الیکٹران اور ایک پروٹان ہوتے ہیں،اس کے ایٹم(سالمے) میں کوئی نیوٹران نہیں ہوتا۔ہائڈروجن کے تین ہم جا(آئسوٹوپ) ہوتے ہیں۔