URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Murgh Pulao / Chicken Rice مُرغ پلاؤ

English NameMurgh Pulao / Chicken Rice

Description

تفصیل

مُغلیہ کھانوں کا ایک مقبول پکوان جسے شمالی ہند کے بہترین پکوانوں میں شامل کیا جاتا ہے ۔بسا اوقات سالم مُرغ کی یخنی میں یا مُرغ کے ٹکڑے کرکے چاولوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اس کھانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تیز مرچ مسالا استعمال نہیں کیا جاتا البتہ اس کی یخنی میں پیاز، لہسن، ادرک، ثابت دھنیا اور سونف کا ست (عرق) شامل ہوتا ہے نیز انتہائی مُناسب مقدار میں گرم مسالے بھی استعمال کیے جاتے کیونکہ "پُلائو" کی شان بغیر مسالوں ہی کے ہے اور مسالوں کے ساتھ وہ "پُلائو " نہیں بلکہ "بریانی" کہلائی جاتی ہے۔اس پلائو کے ساتھ چند لوازمات اس کی لذت کو دوبالا کرتے ہیں جس میں رائتہ‘ مختلف چٹنیاں اور سلاد وغیرہ شامل ہیں۔ پلائو کا تمام تر ذائقہ اُس "یخنی" میں ہے جس میں پلائو کے چاول "دَ م " کیے جاتے ہیں۔معروف تاریخ داں اور ادیب مولانا عبد الحلیم شرر نے اپنی تصنیف میں لکھا ہے کہ تاجدارِ اودھ واجد علی شاہ اور اس کے دور سے پہلے نوّابوں کے لیے تیار شُدہ پلائو میں 32 سیر گوشت کی یخنی کئی گھنٹے تیّار کی جاتی تھی اور اُس یخنی میں "پلائو" دَم (تیّار) کیا جاتا تھا،تاہم مُرغ پلائو میں یخنی اور چاول پہلے پکا لیے جاتے تھے اور چاولوں سے بھری قابوں پر مُرغ کے ٹکڑے سجا دیے جاتے تھے۔زعفران خوشبو کے لیے ہر طرح کے پلائو کا لازمی جُزو تسلیم کیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share