Description
تفصیل
"روٹی کارپوریشن آف پاکستان" کی تیار کردہ روٹی اپنے مخصوص ذائقہ اور لذت کے لیے مشہور ہے۔ یہ بند پیکٹوں میں بازار میں ملتی ہے، قدرے گدری ہوتی ہے اور کئی دن تک اس کا پیکٹ محفوظ حالت میں رکھا جاسکتا ہے۔ البتہ بازار میں دستیاب عام روٹیوں سے مہنگی ہوتی ہے۔
اس روٹی کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ آپ اسے ہلکا سا نم کرکے تھوڑے سے خوردنی تیل یا گھی میں پراٹھے کی طرح تل کر مزے لے سکتے ہیں۔فریج میں رکھنے سے یہ روٹی طویل عرصہ تک اپنا ذائقہ برقرار رکھتی ہے۔
بُنیادی طور پر اس روٹی کا خیال سعودی عرب میں پائی جانے والی روٹی " خُبز" سے لیا گیا ۔پاکستان کے صدر جنرل محمد ضیاءالحق کے دور میں اس روٹی کی صنعت نے خاصا فروغ پایا۔