Description
تفصیل
مشرقی میٹھوں میں سویّاںخاص اہمیت کی حامل ہیں۔ ویسے تو پُورا سال ان کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن رمضان المبارک اور عید الفطر کے مواقع پر ان کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ میدہ سے تیار کردہ لمبی لمبی اور پتلی سِینکوں کی طرح ہلکی آنچ دی ہوئی سوّیاں تیار کی جاتی ہیں جو بازار میں با آسانی دستیاب ہوتی ہیں، پھر گھروں میں ان سے خاص پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ مہمانوں کی خاطر مدارات میں ان کا استعمال مہمانوں کے لئے نیک اور محبت بھرے جذبات کا خاموش اظہار ہوتا ہے۔سویّاں نمکین بھی تیار کی جاتی ہیں جو ذائقہ میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔