Description
تفصیل
برصغیر کا ایک خاص کھاجا ہے۔ مسلمانوں اور ہندوؤں میں یکساں مقبول ہے۔ خاص خاص دنوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان‘ انڈیا‘ بنگلہ دیش وغیرہ میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اس کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ عموماً دودھ میں بھگو کراور چینی ڈال کر کھایا جاتا ہے۔
کھجلا پھینی کی تاریخ نہایت دلچسپ ہے کہ انڈیا میں ریاست "مدھیا پردیش" کے ایک گائوں "کھجلا" میں ان پوریوں کا استعمال شروع ہوا تھا جو چُور کر میٹھے دودھ میں بھِگو کر رغبت سے کھائی جاتی تھیں اور "کھجلا" میں طویل عرصہ تک شادی بیاہ کے موقعوں پر ایک خاص پکوان تصور کیا جاتا رہا۔