Description
تفصیل
مغربی دنیا سے درآمد کی گئی روٹیوں کی اقسام مختلف شکلوں میں پوری دنیا میں دستیاب ہیں۔ مغربی کھانوں میں سخت سِنکی ہوئی ڈبل روٹی بنیادی طور پر مشرقی ممالک میں استعمال ہونے والی عام روٹیوں کانعم البدل ہے۔ اس کے علاوہ بَن یا ڈبل روٹی ناشتہ میں استعمال کی جانے والی بہترین اشیاء ہیں جن پر جام‘ جیلی‘مارجرین، پنیر‘ مکھّن وغیرہ لگا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ انڈا بھی اس کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
بَن یا ڈبل روٹی کا آغاز برطانیہ سے ہوا جہاں اس روٹی کو " بریڈ رول" کہا جاتا ہے اور انگریز اسے برِ صغیر بھی لے کر آئے جہاں یہ بے پناہ مقبول ہوئی اور اس کی کڑک (زیادہ سِنکی ہوئی شکل) پاپے کہلائی۔