Description
تفصیل
پالک کے پتّوں کو کاٹ کر گوشت کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ خوش ذائقہ کھانا پکانا ایک فن ہے۔ برصغیر میں پالک یا ساگ پکانے میں اہلِ پنجاب کو ملکہ حاصل ہے۔ پہلے زمانے میں تو دیہات کا مرغوب ترین کھانا رہا۔ پالک گوشت اور بیسنی روٹی یا مکئی کی روٹی دیہی علاقوں کے خاص پکوان ہیں۔ اب بھی یہ ڈش شہر و دیہات ہر جگہ کی مقبول ڈش ہے۔