Description
تفصیل
بطورِ غزا دنیا بھرمیں آلو اور بینگن خاصہ استعمال ہوتا ہے لیکن مشرقی کھانوں میں جس طریقے سے ان کو ملا کر پکایا جاتا ہے وہ اپنی لذت آپ رکھتا ہے۔ چٹ پٹے مسالے اور مرچوں کے ساتھ‘ گرم مسالے بھی شامل کیے جاتے ہیں اور ایک شاندار ڈش تیار ہوتی ہے۔ عموماً روٹی یا پراٹھوں کے ساتھ کھائی جاتی ہے اور بسا اوقات اُبلے ہوئے چاول (خُشکہ) کے ساتھ اس بُھجیا کو کھانے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔