Description
تفصیل
عوامی سطح پر ارہر کی دال خاصی مقبول ہے۔ سستے ہوٹلوں اور گھروں میں نہایت ذوق شوق کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ میسر ہو تو اصلی گھی کا اضافی تڑکا اسے مزید ذائقہ دار بنادیتا ہے۔
ارہر کی دال کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔اس پر لہسن اور گھی کا تڑکا لگایا جاتا ہے۔گرمیوں کے موسم میں چاولوں کے ساتھ مزا دے جاتی ہے۔آم کے اچار کا ساتھ ارہر کی کھچڑی اور ارہر کی دال چاول کے لطف کو دوبالا کردیتا ہے۔