Description
تفصیل
ساگو دانہ ،"ساگو" نامی درخت کا پھل کہلاتا ہے جسے ملاکو کے جزیروں میں بویا گیا ۔اس کے علاوہ ساگو دانہ New Guinea میں " ساگو پام" کے درختوں سے حاصل کیا گیا۔یہ موتیوں کی طرح دانے ہوتے ہیں جنہیں دودھ یا پانی میں پکایا جاتا ہے۔ساگو دانہ میں 94 فی صد نشاستہ ،0.2 گرام پروٹین ،0.5 گرام غذائی ریشہ ، 10 ملی گرام کیلسیم اور 1.2ملی گرام لوہا وغیرہ شامل ہوتا ہے۔اسی لیے زود ہضم اور بھرپور غذائیت کی حامل ہونے کے سبب ساگو دانہ بچوں اور بیماروں کے لیے بہترین غذا مانی جاتی ہے۔
بیماروں کے علاوہ ساگو دانہ کی کھیر انتہائی مقوّی اور مزے دار میٹھا ہے اور ساگو دانے کو نمکین پانی میں اُبال کر ،اس آمیزہ کو خشک کیا جاتا ہے اور پھر گرم تیل میں تَل کر ساگو دانے کی " پھُول بڑیاں" تیّار کی جاتی ہیں جو چائے کے ساتھ ایسا مزا دیتی ہیں کہ آپ بے اختیار واہ واہ کہہ اُٹھیں گے۔