Description
تفصیل
چنے کی دال کا حلوہ مشرقی روایتی میٹھوں میں شامل ہے۔ اُبلی ہوئی چنے کی دال کو پیس کر اس کا حلوہ تیار کیا جاتا ہے۔ باقی مراحل تقریباً وہی ہیں جو سوجی کے حلوے کی تیاری کے ہیں۔ اس میں مختلف میوے بھی شامل کیے جاتے ہیں، خاص کر تہوار (شبِ برأت) کے موقع پر مسلمان گھرانوں میں اہتمام کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ انتہائی لذیذ ہوتا ہے۔چنے کی دال کے حلوے کی لذّت کا انحصار اُس کے بُھوننے پر منحصر ہوتا ہے،اس کا بھوننا آسان نہیں ہوتا اسی لیے اکثر حضرات اس حلوے کی خوب طاقت لگا کر بُھنائی کرتے ہیں۔