Description
تفصیل
پتوڑ کے چوڑے پتّے لے کر ان کے اوپر بیسن کے آمیزہ لگایا دیا جاتا ہے پھر ان کا رول بناکر ان کے قتلے کئے جاتے ہیں۔ پھر ان قتلوں کو بھاپ کے ذریعے سینک کر تلا جاتا ہے۔ آخر میں عام سالن کی طرح مسالہ میں بُھون کر خاص ڈِش تیار کی جاتی ہے۔ نہایت لذیذ اور خوشبو دار سالن تیار ہوتا ہے جو نہایت رغبت کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔روٹی یا خُشکہ چاولوں کے ساتھ مزا دیتا ہے۔اکثر شام کی چاے کے ساتھ تلے ہوئے پکوڑے(قتلے) بھی انتہائی لطف دیتے ہیں۔ یہ سب مسلمان گھرانوں کے بڑے سادہ اور غربا مئو کھانے ہوا کرتے تھے جن کا اپنا ہی مزا تھا اور اب ڈھونڈے نہیں ملتے۔چلیے آپ کو ہم نے ان ثقافتی کھانوں سے اپنے انسائکلو پیڈیا کے ذریعہ تو متعارف کروا ہی دیا،اب اِن کی تیاری خواتینِ خانہ کے ذمّے قرار پائی۔