Description
تفصیل
مختلف دالوں خاص کر مونگ، مسور، ماش اور ارہر کی دالوں کی بڑیاں توڑی جاتی ہیں۔ پہلے ان دالوں کو معمولی سا اُبالا جاتا ہے اور چند مسالے بھی شامل کردیے جاتے ہیں۔ پھر ان کو سِل بٹہ پر ہلکا پیس کر ان کی چھوٹی چھوٹی بَڑیاں(پکوڑیاں) توڑی جاتی ہیں اور انہیں کسی صاف اخبار یا تھال میں تیز دھوپ میں سُکھایا جاتا ہے،پھر انہیں مرتبانوں میں محفوظ کر لیا جاتا ہے اور حسبِ ضرورت نکال کر ان کا سالن بنایا جاتا ہے۔ نہایت لذیذ ڈِش ہے۔یہ خُشک بڑیاں بازار میں بھی باآسانی مل جاتی ہیں۔بڑیوں کا دوپیازہ بھی انتہائی مزے دار کھانا ہے۔